Saturday, May 18, 2024

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گیا

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گیا
February 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو گیا ، نیب کی واجد ضیاء اور تفتیشی کو طلب کرنے سے پہلے2 گواہوں کو دوبارہ پیش کرنے کی استدعا  کر دی ۔ احتساب عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سدرہ منصور اور سلمان سعید کو طلب کرلیا۔ اس سے قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں  سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار  پاکستان میں جائیدادوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے  دو ، دو کنال کے تینوں پلاٹس صوبائی حکومت کی تحویل میں دے دیے۔ نیب رپورٹ میں موقف اپنایا گیاکہ  اسحاق  ڈارکی تین گاڑیوں کی تلاش جاری ہے۔ گاڑیاں ملنے پر انہیں بھی اپنی  تحویل میں لیا جائے گا۔ نیب نے اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا ،  جس پر عدالت نے صوبائی حکومت کو اختیار دیا کہ وہ چاہے تو  ان جائیدادوں کو نیلام کرسکتی ہے۔ نیب عدالتی حکم پر اسحاق ڈار کے بنک اکاونٹس میں پڑی 50 کروڑ  سے زائد رقم پنجاب حکومت کی تحویل میں دے چکی ہے۔