Sunday, May 5, 2024

اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے تمام اداروں کو وزارت داخلہ کی مدد کا حکم

اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے تمام اداروں کو وزارت داخلہ کی مدد کا حکم
July 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عدالت نے اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے تمام اداروں کو وزارت داخلہ کی مدد کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس کی سماعت کی۔ سابق سیکرٹری خزانہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سیکرٹری داخلہ بتائیں اسحاق ڈار کو کیسے واپس لانا ہے؟ مقدمے میں بیشتر لوگوں کے دلائل مکمل ہو چکے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عطاالحق قاسمی کو 15 لاکھ روپے تنخواہ دینے کا کیا جواز تھا؟ سابق سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ تنخواہ کی سمری وزارت اطلاعات نے بھیجی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے استفسار پر سابق سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ عطاالحق قاسمی تقرری کی سمری میں نے نہیں بھیجی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا وزارت خزانہ کو وزیراعظم ہاوس سے ڈکٹیٹ کیا گیا، ہوسکتا ہے یہ معاملہ نیب کوبھجوا دیں۔ جسٹس اعجازالاحسن  کے استفسار پر وزارت داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ کے لیے درخواست دی ہے جس پر عمل ہو رہا ہے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے تمام اداروں کو وزارت داخلہ کی مدد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔