Thursday, March 28, 2024

اسحاق ڈار کی نشست خالی کرنے کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو ارسال

اسحاق ڈار کی نشست خالی کرنے کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو ارسال
November 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نشست خالی کرنے کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا گیا۔

حکومت نے اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی کرانے کی ٹھان لی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نشست خالی کرنے کا ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا۔

ریفرنس میں کہا اسحاق ڈار ساٹھ دن میں حلف نہیں اٹھا سکے،،، ڈی سیٹ کیا جائے، اسحاق ڈار کی نشست خالی ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن نیا شیڈول جاری کرے گا۔