Saturday, May 4, 2024

اسحاق ڈار کی مشکلات میں اضافہ ،حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات شروع

اسحاق ڈار کی مشکلات میں اضافہ ،حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات شروع
November 15, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب نے شکنجہ تیار کرلیا ۔ نوازشریف کے سمدھی کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گی ا۔ نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات شروع کردیں۔حدیبیہ پیپرز ملز کیس کا ڈراؤنا خواب شریف فیملی کے پیچھے پڑگیا۔
قومی احتساب بیورو نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات شروع کردی ہے ۔ وزیر خزانہ اسحق ڈار کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق ریفرنس کے منسوخ ہونے کے بعد اسحاق ڈار کیخلاف بحیثیت ملزم تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔
حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں نوازشریف، شہبازشریف ، حمزہ شہبازسمیت شریف فیملی کے دیگر ارکان کو نامزد کیا گیا تھا۔ شریف فیملی پر الزام ہے کہ انھوں نے حدیبیہ پیپرز ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تھی ۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں اسحاق ڈارحدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے۔