Saturday, April 20, 2024

اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری ‏

اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری ‏
February 10, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کی لاہور میں رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا،جسٹس شاہد بلال حسن نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم ڈار کی درخواست پر سماعت کی ۔ لاہور میں اسحاق ڈار  کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے معاملے پر عدالت عالیہ نے سابق وزیر خزانہ کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے دس روز میں جواب طلب کر لیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسّم ڈار کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے گھر کو غیر قانونی طور پر پناہ گاہ میں تبدیل کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائش گاہ کی نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری کررکھا ہے،صوبائی حکومت کا یہ اقدام خلافِ آئین ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے، حکومت لیگی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت پنجاب کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔