Thursday, March 28, 2024

اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پناہ گاہ میں تبدیل، 40 افراد کے قیام کے انتظامات

اسحاق ڈار کی رہائش گاہ  پناہ گاہ میں تبدیل، 40 افراد کے قیام کے انتظامات
February 8, 2020
لاہور (92 نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا گیا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر نے گھر کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ بھی آویزاں کردیا۔ عدالت نے نیلامی روکی تو انتظامیہ نے اسحاق ڈار کے گھر کو شیلٹر ہوم بنا دیا، ضلعی انتظامیہ لاہور میں گھر کو نیلام کرنا چاہتی تھی، عدالت نے نیلامی روک دی توانتظامیہ نے پناہ گاہ میں تبدیل کردیا۔ اسحاق ڈار کے گھر کا رقبہ 4 کنال 11 مرلے پر مشتمل ہے، گھر میں بے گھر افراد کے لیے بستر بھی لگادیئے گئے۔ رہائش گاہ میں 40 افراد کے قیام کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ نیلامی کے وقت اسحاق ڈار کے گھر کی ریزور قیمت اٹھارہ کروڑ پچاس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ مفرور اسحاق کا عالی شان گھر پناہ گاہ میں تبدیل کردیا گیا، یہ سال کی اب تک کی سب سے بہترین خبر ہے۔