Friday, April 26, 2024

اسحاق ڈار کی حوالگی کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں معاہدہ ہو گیا

اسحاق ڈار کی حوالگی کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں معاہدہ ہو گیا
June 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حوالگی کے لئے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ،  اسحاق ڈار کو کیسز کی پیروی کے لیے پاکستان کے حوالے کیا جائے گا ۔ پاکستان اور برطانیہ کے مابین مفاہمت کی یاداشت صرف اسحاق ڈار  کی حوالگی کے لیے ہے ، مفاہمتی یادداشت تحویل مجرمین کے معاہدہ کی عدم موجودگی میں قانونی بنیاد فراہم کرے گی ، اسحٰق ڈار کی حوالگی کے دوران اٹھنے والے تمام اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی ، دونوں حکومتیں مفاہمت کی یادداشت پر متفق ہیں ۔ مفاہمتی یادداشت میں کہا گیا ہے ملزم کی حوالگی، حراست یا گرفتاری کے بعد کوئی ملک دوسرے کے خلاف مالی مطالبہ نہیں کر سکتا ، مفاہمت کی یادداشت پر برطانوی عہدیدار گرائم بگر اور پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے دستخط کیے ۔