Thursday, March 28, 2024

اسحاق ڈار کو لایا جائے، حفاظتی ضمانت دے دیں گے، جسٹس ثاقب نثار

اسحاق ڈار کو لایا جائے، حفاظتی ضمانت دے دیں گے، جسٹس ثاقب نثار
April 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کر دیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کہاں ہیں؟؟ وہ اتنے لمبے عرصے تک بیمار نہیں ہو سکتے ، انہیں لایا جائے ، حفاظتی ضمانت دے دیں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اسحاق ڈار سینیٹ اہلیت کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سے کہا کہ عدالت  کا آخری حکمنامہ نہیں پڑھا تو پڑھ لیں ، اسحاق ڈار کہاں ہیں؟ انہیں لے آئیں جس پر سلمان بٹ بولے ان کے موکل بیمار ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسحاق ڈار اتنے لمبے عرصے سے بیمار نہیں ہو سکتے ، آجائیں حفاظتی ضمانت دے دینگے۔ 8 بجے تک بیٹھیں ہیں ، پوچھ کر بتائیں اسحاق ڈار کب آئیں گے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت میں آج رات 8 بجے تک وقفہ کر دیا۔