Thursday, September 19, 2024

اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
February 17, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے سینٹ الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
ن لیگ کے حمایت یافتہ تمام امیدواروں کو سینیٹ انتحاب لڑنے کی اجازت دے دی گئی ۔
اسحاق ڈار کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان اسلم بٹ نے مؤقف اختیارکیا کہ اسحاق ڈار نےٹیکنوکریٹ اور جنرل نشست کے لیے کاغذات جمع کرائے ۔ دو نشستوں کے لیے دو الگ بینک اکاؤنٹس نہ کھولنے کو بنیاد بنا کر کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ۔ ریٹرننگ افسر نے امیدوار کے وکیل کو سنے بغیر کاغذات نامزدگی مسترد کئے ۔
ادھر اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی طرف سے انیس ہاشمی ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ اسحاق ڈار کا دو نشستوں کے لیے ایک بینک اکاؤنٹ ظاہر کرنا بدنیتی ہے ۔
وکیل صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ تصدیق شدہ شناختی کارڈ کی کاپی فراہم نہ کرنے والے امیدوار کے کاغذات نامزد مسترد کر دئیے جاتے ہیں ۔