Monday, September 16, 2024

اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف  سےمذاکرات سے بھی الگ کرنیکی تیاریاں

اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف  سےمذاکرات سے بھی الگ کرنیکی تیاریاں
August 12, 2017

اسلام آباد(92نیوز)نوازشریف کے نکلتے ہی مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑنے لگی نئی کابینہ بھی ہچکولے کھانے لگی ای سی سی کے بعد اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف مذاکرات سے بھی الگ کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں دیگر چند وزرا کو بھی کھڈے لائن،،لگائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسحاق ڈار کے بعد خواجہ سعد رفیق خواجہ آصف خرم دستگیر کی باری مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماﺅں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے ”چنگل “سے آزاد کرانے کےلئے کمر کس لی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے تینوں وزیروں کی تعیناتی کے بارے میں تحفظات سے نوازشریف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔کابینہ کے ایک رکن نے نام نہ بتانے کی شرط پر 92نیوز کو بتایا کہ صورتحال جاری رہی تو پارٹی میں جلد بغاوت جنم لے گی ایک دو روز میں بڑے فیصلے سامنے آسکتے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع بتاتے ہیں کہ ای سی سی کی چیئرمین شپ کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اگلے ماہ شروع ہونے والے پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات سے بھی علیحدہ کرنے کا عندیہ دیدیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کو ای سی سی سے الگ کئے جانے کے بعد وفاقی سیکرٹری بھی شش و پنج میں پڑ گئے ہیں کہ حکم کس کا مانا جائے؟؟