Thursday, May 9, 2024

اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کا اشتہار جاری

اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کا اشتہار جاری
January 14, 2020
لاہور ( 92 نیوز ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کا اشتہاری جاری کر دیا گیا ، گلبرگ لاہور میں 4 کنال 17 مرلہ بنگلہ ، فرنیچر و نوادرات کی نیلامی ہو گی ۔ ضلعی انتظامیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے اشتہار دے دیا،ایچ بلاک گلبرگ میں واقع اسحاق ڈار کے چار کنال سترہ مرلےپر مشتمل بنگلےکی نیلامی ہو ۔ 28 جنوری کو دوپہر بارہ بجے بارہ کمروں پر مشتمل چار کنال سترہ مرلہ کی کوٹھی کی سرکاری بولی ہوگی،اشتہار کے مطابق بنگلےمیں موجود نوادرات اور مہنگا ترین فرنیچر بھی نیلام کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسحاق ڈار کی کوٹھی کی سرکاری بولی اٹھارہ کروڑ پچاس لاکھ روپے مقرر کی گئی،کامیاب بولی دہندہ کوپچیس فیصد رقم فوری جمع کروانا ہو گی جبکہ باقی رقم سات دن کے اندر اندر جمع کروانا ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا کہنا ہےکہ عدالتی احکامات پر اسحاق ڈار کی کوٹھی کی نیلامی کروائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل احتساب عدالت  اثاثہ جات کیس میں  اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست مسترد  کر چکی ہے ۔ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کی درخواست پر فیصلہ سنا یا تھا، تبسم اسحاق ڈار نے جائیداد قرقی کو چیلنج کیا تھا۔

اسحاق ڈار سے شادی کے سوالات، ماروی میمن پھٹ پڑیں ‏

تبسم اسحاق ڈار کا موقف تھا کہ اسحاق ڈار نے لاہور کی جائیداد مجھے تحفہ میں دی تھی، تبسم اسحاق ڈار جائیداد تحفے میں ملنے کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکیں۔ عدالت کی جانب سے گھر چھاپے کے دوران بنائی گئی نیب کی ویڈیو فراہمی کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی ۔