Friday, March 29, 2024

اسحاق ڈار کا فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ ،کوآرڈینیٹر کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

اسحاق ڈار کا فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ ،کوآرڈینیٹر کی ہلاکت پر اظہار تعزیت
May 6, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔انہوں نے فاروق ستار سے ان کی کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کریگی جبکہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آفتاب کی ہلاکت سے دلی افسوس ہوا ہے اور کوشش کرینگے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔