Monday, April 22, 2024

اسحاق ڈار کا استعفیٰ نہیں آیا ، مریم اورنگزیب

اسحاق ڈار کا استعفیٰ نہیں آیا ، مریم اورنگزیب
November 18, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مریم اورنگزیب نے پاکستان اور اٹلی کی رگبی ٹیموں کے درمیان سپورٹس کمپلیکس میں نمائشی میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی طبیعت خراب ہے ۔ استعفیٰ دینا ہوگا تو خود ہی اعلان کریں گے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی نوازشریف کا ویژن ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے معاملے پر تحریک انصاف کے اقدام پر افسوس ہوا۔
اس سے قبل نمائشی میچ کی تقریب سے خطاب میں وزیرمملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہورہے ہیں ۔ افواج پاکستان کی قربانیوں سے ملک میں امن لوٹا ہے ۔ کرکٹ کی بحالی پر پی سی بی مبارکباد کامستحق ہے ۔ دوسری جانب رگبی میچ اٹلی نے 20کے مقابلے میں 32پوائٹنس سے جیت لیا۔