Thursday, April 25, 2024

اسحاق ڈار نے ہجویری ٹرسٹ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی

اسحاق ڈار نے ہجویری ٹرسٹ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی
January 10, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہجویری ٹرسٹ کا اکاؤنٹ بحال کرنے کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکاؤنٹ بحال نہ ہوا تو ادارہ بند کرنا پڑے گا۔ احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

اثاثے منجمد کرنے کا معاملہ۔ اسحاق ڈار نے ہجویری ٹرسٹ کے اکاﺅنٹ کی بحالی کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا۔

اسحاق ڈار نے وکیل کے ذریعے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے۔ ادارے میں 93 یتم بچے رہتے ہیں۔ اکاﺅنٹ بحال نہ کیا گیا تو ادارہ بند کرنا پڑے گا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب سے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 18 جنوری کو جواب جمع کرادینگے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

چیئرمین نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کئے تھے۔ اسحاق ڈا ر نے اثاثے منجمد کئے جانے کے خلاف بھی اعتراضات دائر کر رکھے ہیں۔