Friday, April 26, 2024

اسحاق ڈار نے سٹیل ملز کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں دینے کی ہدایت کردی

اسحاق ڈار نے سٹیل ملز کے ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں دینے کی ہدایت کردی
September 7, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سارک کانفرنس کے لیے 35 آرمرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دے دی۔ عید سے قبل پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں دینے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں  پاکستان سٹیل ملز ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں اور ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں 76 کروڑ روپے جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کے گریجوایٹی اور پروویڈنٹ فنڈ کے لیے بتیس کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔  ای سی سی کے اجلاس میں غیر ملکی مندوبین کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی پینتیس آرمرڈ وہیکلز خریدنے کی اجاز ت دے دی گئی ہے اور ان گاڑیوں کے اوپر ٹیکس چھوٹ بھی دے دی گئی ہے ، پاکستان سٹیٹ آئل اور کویت پٹرولیم. کارپوریشن کےدرمیان مصنوعات کی فراہمی کامعاہدہ کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت پی ایس او  کویت پٹرولیم سے جیٹ فیول اور فرنس آئل خریدے گا۔