Sunday, May 5, 2024

اسحاق ڈار سےچینی سفیر کی ملاقات

اسحاق ڈار سےچینی سفیر کی ملاقات
April 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چینی سفیر  نے  ملاقات کی  ملاقات میں چینی صدر کی آمد کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیرنے ملاقات کی ۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو بتایا کہ  چینی صدر کے  دورے کے  انتظامات کے لئے  خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ چینی سفیر سن وی ڈونگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے اور چینی صدر کے دورے کے دوران  اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔