Sunday, September 8, 2024

اسحاق ڈار سے نجکاری کمیشن کی وزارت کا چارج بھی واپس لے لیا گیا

اسحاق ڈار سے نجکاری کمیشن کی وزارت کا چارج بھی واپس لے لیا گیا
August 15, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے نجکاری کمیشن کی وزارت کا چارج واپس لے لیا گیا۔ اس سے قبل اسحاق ڈار سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چئیرمین شپ بھی واپس لے لی گئی تھی ۔

تفصیلات کےمطابق اسحاق ڈار کی مشکلات بڑھنےلگیں ایک کے بعد ایک عہدہ جانے لگا ، اسحاق ڈار سے نجکاری کمیشن کی وزارت کا چارج واپس لے لیا گیا تو گویا بجلیاں ہی گر گئیں ۔ نوازشریف نا اہل ہوئے تو پہلے تو قسمت کی دیوی نے کچھ مہربانی دکھائی نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انہیں خزانہ کا چارج دیاساتھ ہی وزارت نجکاری کمیشن کے ساتھ ساتھ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چئیرمین شپ سے نوازا۔ دو وزارتوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چئیرمین شپ سنبھالے ابھی چند روز ہی ہوئے تھے کہ قسمت کی دیوی اچانک روٹھ گئی۔  پہلے انہیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چئیرمین شپ سے ہاتھ دھونا پڑے ۔ اب وزارت نجکاری کمیشن بھی اسحاق ڈار کی دسترس میں نہیں رہی ۔ یہی نہیں آنے والے دنوں میں بھی ان کا ستارہ گردش میں دکھائی دیتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اسحاق ڈار نیب کیسز سے کیسے بچنے کی حکمت عملی طے کرتے ہیں۔