Friday, May 3, 2024

اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات
December 14, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے ملاقات کی ۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ بینک آئندہ سال پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر فراہم کریگا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ رقم زیادہ تر بنیادی ڈھانچے کےمنصوبوں پر خرچ کی جائیگی ۔ ونرلی پیک کا کہنا تھا کہ 2016میں قدرتی آفات رسک مینجمنٹ فنڈ کا قیام بنک کی اہم ترجیح رہے گا ۔