Monday, September 16, 2024

اسحاق ڈار بھی نیوز لیکس کے معاملے پر صفائیاں دینے لگے

اسحاق ڈار بھی نیوز لیکس کے معاملے پر صفائیاں دینے لگے
April 29, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی نیوز لیکس معاملے پر صفائیاں دینے لگے کہتے ہیں وزیر اعظم کی جانب سے نوٹیفکیشن مزید کارروائی کےلئے جاری کیا گیا ہے کمیشن رپورٹ کی سفارشات کے مطابق جہاں ضرورت ہوگی عملدرآمد کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق سافا کانفرنس کے بعد 92نیوز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ نیوز لیکس کمیشن کی رپورٹ پر وزیراعظم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن دراصل پیرا اٹھارہ کی سفارشات پر مبنی ہے۔ وزیر اعظم نے ان سفارشات کی منظوری دی اور مزید کارروائی کا حکم  بھی دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نیوز لیکس رپورٹ کی سفارشات کے مطابق جہاں ضرورت محسوس ہوئی اس پر عمل درآمد کےلئے یہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیاہے۔ وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ وزیر اعظم کے نوٹیفکیشن کے دو حصے ہیں، دونوں دستاویزات ایک ساتھ پڑھنے سے بات سمجھ آجائے گی۔