Thursday, April 25, 2024

  اسحاق ڈار اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب،ودہولڈنگ ٹیکس 6-0سے کم ہوکر 0.3 فیصد کر دیا جائیگا

   اسحاق ڈار اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب،ودہولڈنگ ٹیکس 6-0سے کم ہوکر 0.3 فیصد کر دیا جائیگا
July 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈاراورتاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس اعشاریہ چھ فیصد سے کم کرکے اعشاریہ تین فیصد کردیا، ٹیکسوں میں کمی کا آرڈیننس جلد جاری کردیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق بینکوں سے رقوم نکلوانے پر اعشاریہ چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کےمعاملے پر ایف بی آر اورتاجروں کے درمیان مذاکرات چھ گھنٹے سے زائد جاری رہے۔ طویل مذاکرات کے بعد طے پانیوالے معاہدے کے تحت ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس اعشاریہ چھ فیصد سے کم کرکے اعشایہ تین فیصد کردیا ہے لیکن ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے افراد کے لیے تیس ستمبر کے بعد اسے دوبارہ اعشاریہ چھ فیصد کردیا جائے گا۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ حکومت کی قانونی مجبوریوں کو سمجھتے ہوئے اعشاریہ تین فیصد ود ہولڈنگ کو قبول کیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی فہرست چوبیس گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی تاکہ بنکوں کو فائلر اور نان فائرل کے بارے میں مسلسل آگاہی ہوتی رہے۔