Tuesday, May 7, 2024

استور گرلز مڈل اسکول ناصر آباد بنیادی سہولیات سے محروم

استور گرلز مڈل اسکول ناصر آباد بنیادی سہولیات سے محروم
October 21, 2020

استور (92 نیوز) استور گرلز مڈل سکول ناصر آباد  دور جدیدمیں بھی بنیادی سہولیات سے محروم محکمہ تعلیم کی عدم توجہ کے باعث سکول کی عمارت شکت وریخت کا شکار ہے ۔

استور ہیڈکوارٹرزسے 37 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گرلز مڈل سکول ناصر آباد دور جدید میں  بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا  جہاں طالبات کے لیے واش روم ہے نہ بجلی  ،اسکول کی عمارت 4 کمروں پر مشتمل ہے۔ کمروں کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ چکے ہیں۔ چار دیواری کا نام و نشان تک نہیں۔ سکول کے فرش میں گھڑے پڑ چکے ہیں۔

اساتذہ  اپنی بساط کے مطابق کرونا کی مشکل گھڑی میں ایس اوپی کے تحت بچیوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کے ذمہ داران ناصر آباد سکول کو بھلا چکے ہیں۔

جہاں وفاقی حکومت بچیوں کی بہتر  تعلیم پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے  وہی پر گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں بچیوں کی تعلیم  کی حالت زار قابل رحم ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت  سکول  کی حالت درست کرنے کےلئے فی الفور   اقدام کرے ۔