Saturday, May 4, 2024

استور میں چھ گھنٹے سے مسلسل برف باری ‘ آمدورفت معطل

استور میں چھ گھنٹے سے مسلسل برف باری ‘ آمدورفت معطل
January 4, 2016
استور (92نیوز) استور میں مسلسل چھ گھنٹے سے برف باری جاری ہے جس سے درجہ حرارت منفی چھ درجہ حرارت ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق استور میں برف باری سے آمد و رفت معطل ہو گئی ہے کیونکہ سڑکوں اور شاہراہوں پر کئی فٹ برف پڑی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برف باری کو دیکھنے کیلئے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ کئی اس موقع پر برف باری کو انجوائے کرتے رہے۔ دوسری جانب راولا کوٹ اور دیر بالا میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔