Friday, May 17, 2024

استور میں زلزلہ، پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف

استور میں زلزلہ، پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف
January 3, 2020
استور (92 نیوز) استور میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی ہیلی کاپٹرز، انجینئرز، ڈاکٹرز، طبی عملہ زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک آرمی کے دستے استور، گلگت بلتستان کی مقامی انتظامیہ کے مدد گار ہیں، زلزلے سے متاثرہ وادی استور کی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے مواصلاتی نظام بحال کر دیا ہے، زلزلہ زدگان کو پکا پکایا کھانا اور خشک خوراک فراہم کی جا رہی ہے، ڈاکٹرز اور طبی عملہ زلزلہ متاثرین کو تمام ممکنہ طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔