Saturday, April 27, 2024

استور میں رواں سیزن کے پہلے مارخور کا شکار

استور میں رواں سیزن کے پہلے مارخور کا شکار
December 26, 2020

استور (92 نیوز)محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے زیر انتظام استور میں رواں سیزن کے پہلے مارخور کا کامیاب شکار، مقامی شکاری نے 10 ہزار ڈالر کے پرمٹ پرشکار کیا۔

نانگا پربت کے دامن میں واقع روپل ویلی میں رواں سیزن کے پہلے مارخور کا کامیاب شکار کیا گیا ، استور میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کمیونٹی کے ساتھ ملکر سالانہ چار مارخور کے شکار کے پرمنٹ جاری کرتا ہے۔ استور مارخور کا شکار مقامی شکاری مدثر سفت نے 10 ہزار ڈالر کے پرمٹ سے کیا۔

گلگت بلتستان میں جنگلی حیات کا تحفظ کمیونٹی خود کرتی ہیں  ،  شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 70 فیصد کمیونٹی کنزرویشن کمیٹی کے ذریعے مقامی لوگوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جاتا ہے جبکہ 30 فیصد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جاتی ہے۔