Sunday, May 19, 2024

استور میں احساس کفالت پروگرام کے تحت غریبوں کو امداد کے حصول میں مشکلات کا سامنا

استور میں احساس کفالت پروگرام کے تحت غریبوں کو امداد کے حصول میں مشکلات کا سامنا
March 10, 2020
استور ( 92 نیوز) استور میں  احساس کفالت پروگرام کے تحت غریبوں کوملنے والی امداد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ، سیل پوائنٹ  میں غربا کو اپنی باری کےلئے تین دن تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ملک بھر کی طرح استور  میں بھی  بینظیر انکم سپورٹ احساس کفالت پروگرام کے تحت 4000 سے زائد مستحقین کو ماہانہ2000  روپے امداد ملتی ہے ،  غربا یہ رقم   استور  سیل پوائنٹ  سے حاصل کرتے ہیں،سیل پوائنٹ ایک ہونے کی وجہ سے مستحقین کواپنی باری کے لئے صبح سے شام جبکہ بعض اوقات تین دن تک انتظار کرنا پڑتاہے۔ دور دراز سے آئے مستحقین کو ہوٹلوں میں رات گزارنا پڑتی ہے۔ اس سےان کے اخراجات امداد سے بھی بڑھ جاتے ہیں سیل پوائنٹ کے زمہ داران کا کہنا ہے کہ  نجی بینک  نے ڈیوائسس جاری کی ہیں مگر کمیشن کم ہونے کی وجہ سے سیل پواینٹ مالکان تعاون نہیں کرتے ہیں ۔ مستحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ سیل پوائنٹ بڑھائے جائیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے ،  استور دور دراز وادیوں پر مشتمل ہے ،  مستحقین کا کہنا ہے کہ حکومت احساس کفالت امداد ان کی دہلیز  پہنچائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے۔