Friday, April 26, 2024

استور شہر اور مضافات میں برفباری کا سلسلہ جاری

استور شہر اور مضافات میں برفباری کا سلسلہ جاری
February 19, 2020
استور ( 92 نیوز) استور اور شہر مضافات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ،  بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری  ہے ۔ برف باری سے نظام زندگی مفلوج  ہو کر رہ گیاجب کہ  بالائی علاقوں میں ہزاروں کی آبادی مشکلات کا شکار  ہے ، برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے ۔ موسم کی خرابی وادی میرملک ،شنکرگڑہ  میں سنو شاہرات بحالی ریلیف آپریشن میں دشواریاں پیش آرہی ہیں ، تحصیل شونٹر وادی میرملک ،شنکرگڑھ   کی رابطہ سڑکیں گزشتہ 3 ماہ سے بند  ہیں جب کہ  وادی میر ملک روڈ دادو جیل کے مقام پر بند ہے ۔ وادی شنکر گڑہ روڈ گوریال کے مقام سے بند  جبکہ تحصیل شونٹر میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائڈنگ سے بھی مشکلات کا سامنا ہے ، انتظامیہ نے  شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت دے دی ۔