Saturday, May 18, 2024

استنبول:ترکی میں بارہویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلےکاآغاز،استنبول:دفاعی میلےمیں پاکستانی اسٹالزپرخریداروں کی خاصی دلچسپی

استنبول:ترکی میں بارہویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلےکاآغاز،استنبول:دفاعی میلےمیں پاکستانی اسٹالزپرخریداروں کی خاصی دلچسپی
May 6, 2015
استنبول(ویب ڈٰیسک)ترکی میں بارہویں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلے کاآغازہوگیا ہے ،نمائش میں پاکستانی سٹالز خریداروں کی  خاص توجہ کامرکزبنے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت  استنبول میں  جاری بین  الاقوامی دفاعی میلے میں پاکستان کی تمام  بڑی  اسلحہ سازکمپنیاں شریک ہیں، جن میں  پاکستان آرڈیننس فیکٹری،پاکستان آرینیٹکل کمپلیکس اور ہیوی انڈسٹری ٹیکسیلا سمیت دیگرنمایاں ہیں۔ نمائش میں پاکستانی  وفدکی نمائندگی  وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوارراناتنویرحسین  کررہے ہیں وفدمیں اعلیٰ سول اورعسکری حکام شامل ہیں ،پاکستانی وفود دفاعی نمائش میں شریک دیگرممالک کے ساتھ وفودکی سطح پر مذاکرات بھی کررہا ہے۔ 2 3 4 5 6 7 8 9 دفاعی نمائش میں سترممالک کی سیکڑوں اسلحہ ساز کمپنیاں شریک ہیں ،جبکہ کئی ممالک کی افواج کے سربراہ  بھی دفاعی نمائش کادورہ کررہے ہیں ،چارروز تک جاری رہنے والی دفاعی نمائش آٹھ مئی کواختتام پذیرہوگی۔