Sunday, September 8, 2024

استنبول ہفتے میں دوسری بار بم دھماکے سے گونج اٹھا‘ 5 افراد ہلاک‘ 36 زخمی

استنبول ہفتے میں دوسری بار بم دھماکے سے گونج اٹھا‘ 5 افراد ہلاک‘ 36 زخمی
March 19, 2016
استنبول (ویب ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دہشت گردوں نے استنبول کے ایک مشہور بازار کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں دہشت گردوں نے ایک اور خون ریز کارروائی کر ڈالی۔ اس بار انسان دشمنوں نے استنبول کے معروف بازار کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں متعددکی حالت نازک بتائی گئی ہے جبکہ ترک میڈیانے دعویٰ کیاہے کہ زخمیوں میں بڑی تعداد غیرملکی شہریوں کی ہے۔ اس سے پہلے شدت پسندکرد تنظیم نے تیرہ مارچ کوکئے گئے انقرہ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جبکہ انہوں نے مزیدکارروائیوں کی بھی دھمکی دی تھی۔