Sunday, September 8, 2024

استنبول: خودکش حملے میں آٹھ جرمن سیاحوں سمیت دس افراد ہلاک، متعدد زخمی

استنبول: خودکش حملے میں آٹھ جرمن سیاحوں سمیت دس افراد ہلاک، متعدد زخمی
January 13, 2016
استنبول (ویب ڈیسک) ترک شہر استنبول میں ایک خودکش حملے میں آٹھ جرمن سیاحوں سمیت دس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے جس پر جرمنی سمیت کئی ممالک نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترکی میں خودکش حملے کے دوران آٹھ جرمن سیاحوں سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے جس پر ردعمل ظاہر کرنے کے لئے جرمن کابینہ فوری جمع ہو گئی اور اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملے میں نو جرمن باشندے زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھر پیرو سے بھی ایک لڑکی نے فون کر کے بتایا کہ ان کی والدہ بھی استنبول حملےمیں زخمی ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب ترک وزیراعظم احمد داؤد اغلو نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش بمبار شام سے ترکی میں داخل ہوئے۔ استنبول میں خودکش حملے میں دس افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملے میں تمام غیرملکی ہلاک ہوئے ہیں۔ ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ استنبول دنیا میں سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے جہاں لوگ سیر کے لئے آتے ہیں۔ ادھر ترک پولیس نے ساٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں اکیس عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔