Friday, May 17, 2024

استعفے دیں، دوبارہ الیکشن کرائیں گے، پرویز خٹک

استعفے دیں، دوبارہ الیکشن کرائیں گے، پرویز خٹک
March 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر دفاع پرویزخٹک نے دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ، استعفے دیں، دوبارہ الیکشن کرائیں گے۔ دوبارہ الیکشن ہوئے تو اپوزیشن بالکل فارغ ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کا شوق پورا کرلے، احتجاج سے نہیں روکیں گے، سینیٹ الیکشن میں ووٹ قانون کے مطابق مسترد ہوئے، الیکشن جیت چکے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، اپوزیشن عدالت جانا چاہے تو جاسکتی ہے، سینیٹ کے اندرونی معاملات کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، احتجاج کے دوران قانون کو پامال کیا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔