Wednesday, May 8, 2024

استعفے دینے سے کوئی قیامت نہیں آنی ، صرف بےچینی ضرور پھیلے گی ، شیخ رشید

استعفے دینے سے کوئی قیامت نہیں آنی ، صرف بےچینی ضرور پھیلے گی ، شیخ رشید
February 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا استعفے دینے سے کوئی قیامت نہیں آنی ، صرف بےچینی ضرور پھیلے گی۔

شیخ رشید احمد نے وقار النساء گرلز کالج میں یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے آج سیاسی فیصلے کرنے ہیں۔ 2006 میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اوپن ووٹ دینے کیلئے میثاق جمہوریت پر دستخط کیئے تھے۔ پی ڈی ایم لانگ مارچ سے آگے نہیں جائے گی یا پھر عدم اعتماد تک محدود رہے گی لیکن آج یہ اپنے دستخطوں کی نفی کر رہے ہیں عمران خان یہ خریدو فروخت روکنا چاہتا ہے۔ مجھے امید ہے اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ یا عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا سینٹ الیکشن مارچ کے پہلے دوسرے ہفتہ ہوں گے۔ مولانا کے پی یا بلوچستان سے خود سینٹ الیکشن میں حصہ لیں، ایسا کرنے سے انکا غصہ بے چینی میں کمی ہو گی۔

 شیخ رشید نے کہا ایک سال بعد انتخابی مہم شروع ہو جانی ہے۔ استعفے کا کہنے والوں کو اپنے فیصلوں پر غور کرنا چاہیئے۔ ایسا کرنے سے جمہوری بے چینی پھیلے گی۔ دنیا بھر میں احتجاج ہو رہا ہے، اپوزیشن کو اوپن بیلٹ میں حصہ لینا چاہیئے۔