Friday, March 29, 2024

استعفیٰ مانگنے والوں کا خود استعفے دینے پر غور

استعفیٰ مانگنے والوں کا خود استعفے دینے پر غور
November 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگنے کیلئے دو دن کا الٹی میٹم دینے والی اپوزیشن نے خود مستعفی ہونے پر غور شروع کر دیا، حکومت کی جانب سے لچک نہ دکھانے پر اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے مشترکہ استعفوں  سمیت ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ، ہائی ویز بند کرنے اور سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا۔ اسلام آباد میں اکرم درانی کی سربراہی میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دھرنے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرام درانی نے بتایا کہ مشترکہ استعفے،ملک بھر میں شٹرڈاؤن،ہائی ویز کی بندش سمیت کئی تجاویز زیر غور آئیں۔ اکرام درانی نے ڈی چوک جانے کی خبروں کو قبل از وقت قرار دے  دیا ۔  اے این پی رہنما میاں افتخار نے حکومتی ارکان کو زبان سنبھال کر بولنے کا مشورہ دیتے ہوئے بے جا تنقید سے باز رہنےکی تاکید کردی۔