Thursday, September 19, 2024

استعفی دے رہا ہوں اور نہ ہی کسی کو نکال رہا ہوں، رپورٹ کا جائزہ لیکر قوم کو بھی آگاہ کرینگے: شہریار خان

استعفی دے رہا ہوں اور نہ ہی کسی کو نکال رہا ہوں، رپورٹ کا جائزہ لیکر قوم کو بھی آگاہ کرینگے: شہریار خان
April 1, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) جب سے قومی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوئی ہے، پی سی بی میں طوفان برپا ہے۔ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ چیئرمین پی سی بی کی بھی چھٹی ہونے کی خبریں عام ہوئیں تو شہریار خان کو خود اس کی تردید کرنا پڑی۔ کہتے ہیں استعفی دے رہا ہوں اور نہ ہی کسی کو نکال رہا ہوں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں قوم کو بھی آگاہ کرینگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کے بھونچال آیا تو شہریار خان کے استعفیٰ کی بات بھی ہوئی۔ نجم سیٹھی کو علم ہوا تو انہوں نے سارا دن مذاکرات کے بعد چیئرمین کو منا لیا اور شام ڈھلے شہریار خان کو میڈیا کے سامنے بیان دینے پر مجبور کر دیا۔ شہریار خان نے 92 نیوز کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ موصول ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ مل چکی ہے دو تین روز میں جائزہ لے کر قوم کو حقائق سے آ گاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان کو نجم سیٹھی نے یہ کہہ کر منایا ہے کہ رواں ماہ میں ہی پی سی بی گورننگ بورڈ اور جنرل کونسل ہو رہی ہے اور آ پ کا استعفیٰ پی سی بی کے بحران کا باعث بنے گا لیکن تاحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شہریار خان گورننگ بورڈ کی بطور چیئرمین صدارت کر پائیں گے یا نہیں۔