Monday, May 6, 2024

'استعفیٰ دیں گے مگر ابھی نہیں'

'استعفیٰ دیں گے مگر ابھی نہیں'
December 12, 2015
اسلام آباد (92نیوز) نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا کہنا ہے کہ انتقال اقتدار کے بعد بھی بلوچستان میں قیام امن‘ ترقی و خوشحالی اور مفاہمتی گروپوں سے مذاکرات ترجیحات میں شامل ہونگے۔ وزیراعظم کی واپسی کے بعد وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہا کہ مری معاہدے کے تحت ہم نے وزارت اعلیٰ کا عہدہ مسلم لیگ (ن) کے سپرد کردیا۔ اب صوبے میں امن و استحکام، ناراض بلوچ رہنماو¿ں سے مذاکرات کی ذمہ داری براہ راست وفاق پر عائد ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو استحکام اور سیاسی جماعتوں کو مضبوط کریں گے اور صوبے میں قیام امن کے لیے سردار ثناءاللہ زہری کا ساتھ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی ناکامیوں اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر ناکام ہوئے ہیں‘ اقتصادی راہداری منصوبے پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے اختر مینگل کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرینگے۔