استعفیٰ دینے کی اب ضرورت نہیں رہی، شیخ رشید
اسلام آباد ( 92 نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں رہی استعفے کا وقت گزر گیا ہے ۔ اپنڈکس کے آپریشن کے بعد ابھی طبیعت پوری طرح سے بحال نہیں ہوئی ۔
شیخ رشید نے چند روز قبل استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا مگراستعفے کی بجائے خود پارلیمنٹ پہنچ گئے ۔ شیخ رشید سے جب استعفے کا پوچھا گیا تو کہتے ہیں کہ اب استعفی دینے کی ضرورت نہیں رہی ،وقت گزر گیا ۔
شیخ رشید کچھ دیر کے لئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہو ئے ۔ وہ اپنڈکس کے آپریشن کے بعد پہلی مرتبہ پارلیمنٹ آئے۔