Monday, May 6, 2024

استعفوں کی دھمکی سیاسی ایٹم بم نہیں پھلجھڑی ہے ، شیخ رشید

استعفوں کی دھمکی سیاسی ایٹم بم نہیں پھلجھڑی ہے ، شیخ رشید
December 16, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا استعفوں کی دھمکی سیاسی ایٹم بم نہیں پھلجھڑی ہے۔

شیخ رشید نے میڈیا گفتگو میں کہا پیپلزپارٹی گیٹ نمبر 4 کی پیدوار نہیں ، جمہوری پارٹی اور سیاسی عمل پر یقین رکھتی ہے۔ ن لیگ نے استعفے دینے ہیں تو پارٹی صدر شہباز شریف کو دیں۔ بلاول بھٹو کا استعفوں کو ایٹم بم کہنا پھلجڑی ہے ۔ اپوزیشن اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو شوق سے آئے۔

 وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا حالات بہتری کی طرف دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔ یقین ہے شہبازشریف مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔