Friday, May 10, 2024

استعفوں اور لانگ مارچ کی فلاپ فلم پر پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھ گئی، فردوس عاشق

استعفوں اور لانگ مارچ کی فلاپ فلم پر پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھ گئی، فردوس عاشق
January 16, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں استعفوں اور لانگ مارچ کی فلاپ فلم پر پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

ہفتہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، راجکماری، شہزادے اور مولانا میں پھوٹ پڑ چکی۔ کورونا پر منفی سیاست کرنے والوں کی سیاست کا دھڑن تختہ ہو چکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا شہباز شریف کی عدالت میں پیشی تھی، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی، جس ملک میں عدالت میں طلب شخص پر پھول پھینکے جائیں، یہ کس کی ذمہ داری ہے کہ کرائم کی حوصلہ شکنی  کرے۔

فردوس عاشق نے کہا وزیراعظم اداروں میں اصلاحات نافذ کرنا چاہتے ہیں، آپ کے اداروں میں انقلاب سوشل میڈیا لے آیا ہے۔ اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے پچھلی حکومتوں نے عوام کے پیسے کو ایندھن بنایا۔

انہوں نے کہا، نیا میڈیا پالیسی سے ہم ایفارمز لا رہے ہیں، پچھلی حکومتوں کی طرح صرف من پسند کو نہیں نواز رہے۔ میرا جرم یہ بھی رہا ہے کہ میں نئی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی لائی، حقدار کو حق دینے کے لیے حکومت پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی نے کہا، میں ڈاکٹرہوں علاج معالجہ میری ذمہ داری ہے، جب جب جہاں ریفارمز ہو گی وہاں سے درد کی سدا بلند ہو گی۔ سب کہتے ہیں نظام بدلے حالات بدلیں، لیکں ہم نا بدلیں۔