Thursday, May 9, 2024

استعفوں اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے ن لیگ نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ، رانا ثنااللہ

استعفوں اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے ن لیگ نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ، رانا ثنااللہ
December 30, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا استعفوں اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے ن لیگ نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

رانا ثنااللہ نے کہا خواجہ آصف کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے وہ پارٹی کیساتھ مخلص ہیں۔ گرفتاری سے پیغام ایک ہی ہے کہ یہ جبر اور ظلم ہے۔ توقع تھی یہ پی ڈی ایم اور ن لیگ کو پوری طاقت سے دبانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا پی ڈی ایم کا آئندہ اجلاس یکم جنوری کو ہو گا۔ کوشش ہے آئندہ کی متفقہ حکمت عملی بنائی جائے۔