Friday, April 19, 2024

استانی کا طالبہ کو الٹا لٹکا کر تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ‏

استانی کا طالبہ کو الٹا لٹکا کر تشدد،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ‏
May 21, 2019
شرقپور شریف ( 92 نیوز) شرقپور میں استانی جلاد  بن گئی،تیسری جماعت کی طالبہ کو الٹا لٹکا کرتشدد کرتی رہی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ملیِ والا گاؤں میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرانتظام اسکول میں پرائیویٹ ٹیچر انسانیت کی تذلیل کرتی رہی، سات سالہ نورین کو سبق  یاد نہ  کرنے پر استانی  رفقاء نےدرخت سےالٹا لٹکا کر تشدد کیا۔ ڈی ڈی او ایجوکیشن شرقپور کاکہناہے یہ ٹیچر پہلے بھی بچوں پر تشدد کرتی تھی،سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ اور اسسٹنٹ کمشنر شرقپور کو رپورٹ کر دی ۔اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ آر پی او اور ڈی پی او شیخوپورہ نے نوٹس لیتے ہوئےٹیچر کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا،،کہا چوبیس گھنٹوں میں ملزمہ کو گرفتار کرلیا جائے گا۔