Wednesday, May 22, 2024

استاد کے مبینہ تشدد سے طالبعلم کی ہلاکت، ابتدائی رپورٹ جاری

استاد کے مبینہ تشدد سے طالبعلم کی ہلاکت، ابتدائی رپورٹ جاری
September 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہورمیں استاد کے مبینہ  تشدد سے جاں  بحق ہونے والے طالبعلم کی  ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ   جاری  ہو گئی ، رپورٹ کے مطابق طالبعلم حنین کے جسم پر  چوٹ کا کوئی نشان نہیں ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے حنین کے جسم پر بظاہر تشدد کے کوئی نشان نہیں ملے، رپورٹ کے مطابق حنین کے جسم پر چوٹ کا کوئی نشان نہیں، ذرائع کاکہنا ہے کہ  حنین کے جسم سے حاصل کئے جانے والے نمونے فرانزک سائنس ایجنسی بھجوائے گئے ہیں۔ گلشن راوی کے نجی اسکول میں استاد کے مبینہ تشدد سے دسویں جماعت کا 15 سالہ طالب علم حافظ حنین جان سے ہاتھ دھوبیٹھا تھا،جس کامقدمہ ٹیچرکے خلاف درج کرکے اسے گرفتارکرلیاگیاتھا۔