Saturday, September 7, 2024

استاد کریم خلیلی کی وزیر اعظم سے ملاقات، افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات پر غور

استاد کریم خلیلی کی وزیر اعظم سے ملاقات، افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات پر غور
January 12, 2021

اسلام آباد( 92 نیوز)حذب واحد اسلامی افغانستان کے رہنما استاد کریم خلیلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنا چاہتا ہے،افغانستان کے ساتھ تجارت، معاشی اور عوام کی سطح پر تعلقات مضبوط کریں گے، ہمیشہ سے موقف ہے افغان تنازعہ کا ملٹری حل نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مذاکرات اور سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازعے کا واحد حل ہے،افغانستان میں تنازعہ کے باعث افغان عوام نے بہت تکالیف برداشت کیں، افغان عوام کے بعد پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا سب سے بڑا خواہشمند ہے، پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔