Tuesday, May 14, 2024

استاد نذر حسین کی آج دوسری برسی منائی جا رہی ہے

استاد نذر حسین کی آج دوسری برسی منائی جا رہی ہے
January 21, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کی میوزک انڈسٹری دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے ، اسی انڈستری کا ایک روشن ستارہ استاد نذر حسین بھی ہیں جنہیں اپنے مداحوں سےبچھڑے دو برس بیت گئے ہیں ۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری کو بام عروج پر پہنچانے والے موسیقاروں کی جب بھی بات کی جائے گی تو استاد نذر حسین کا نام فہرست میں  اولین ناموں میں ہو گا۔ نذرحسین کی مرتب کی گئی مدھر دھنیں سُننے والے کواپنے سحر سے نہیں نکلنے دیتی تھیں۔ نذر حسین نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ستر کی دہائی میں ریڈیو کراچی میں بطور کمپوزر کیا، ان کی کمپوزیشنز جب  نورجہاں، غلام علی، غلام عباس، شبنم مجید ،مہدی حسن، ناہید اختر، فریدہ خانم اورمہناز نے گائیں تو سننے والوں پر سحر طاری ہوجاتا تھا ۔ نوےکی دہائی کے بعدنذرحسین نے جب خود سے تیس سال چھوٹی اداکارہ وگلوکارہ عارفہ صدیقی سے شادی کی تو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، موسیقی کے دھنوں کے عظیم خالق  کی نئی تخلیقات کا سفر 21 جنوری 2018 کو ختم ہوگیا۔