Sunday, May 12, 2024

استاد غلام فرید صابری کو بچھڑے 27 برس بیت گئے

استاد غلام فرید صابری کو بچھڑے 27 برس بیت گئے
April 5, 2021

کراچی (92 نیوز) معروف قوال استاد غلام فرید صابری کو ہم سے بچھڑے ستائیس برس بیت گئے،ان کی قوالیاں آج بھی سننے والوں پر سحر طاری کردیتی ہیں۔

قوالی کو نئی جدت دینےوالےاستادغلام فرید صابری 1930 میں ہندوستان کے مشرقی پنجاب میں پیداہوئے، قیام پاکستان کےبعد اہلخانہ کےساتھ پاکستان آئے، انہوں نےبچپن میں ہی اپنے والدعنایت صابری سےقوالی کی تربیت حاصل کی۔

1985 میں ان کا پہلا البم ریلیزہوا ’’ میرا کوئی نہیں تیرے سوا ‘‘نے مقبولیت کےنئےریکارڈ قائم کئے،استادغلام فریدصابری نےاس کے بعد پلٹ کرنہیں دیکھا،آنےوالا دورانہیں شہرت کی بلندیوں پرلےگیا۔
بھر دو جھولی میری یا محمد” جیسی قوالی نے دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منویا۔

تاجدار حرم آج بھی سننے والوں پر سحرطاری کردیتی ہے ، وہ پانچ اپریل 1994کودل کادورہ پڑنے سبب انتقال کرگئے لیکن ان کی قوالیوں نےآج بھی انہیں اپنا مداحوں کےدلوں میں زندہ رکھا ہواہے۔