Thursday, April 25, 2024

استاد راحت فتح علی خاں کی دبئی میں سال کی آخری دھماکا خیز پرفارمنس

استاد راحت فتح علی خاں کی دبئی میں سال کی آخری  دھماکا خیز پرفارمنس
December 31, 2019
 دبئی (92 نیوز) استاد راحت فتح علی خاں کی دبئی میں سال کی آخری دھماکا خیز پرفارمنس ہوئی۔ انٹرنیشنل شو گرانڈ فنالے میں دھوم مچا دی۔ ہزاروں شائقین موسیقی نے شرکت کرکے شو کو یادگار بنا دیا۔ استاد راحت فتح علی خان نے دبئی میں رنگ جما دیا اور اپنی مدھر گائیکی سے شام کو عاشقانہ بنا دیا۔ مداح رات بھر اپنے پسندیدہ گانوں پر جھومتے رہے۔ او رے پیا، جگ گھومیا، تھارے بن نہیں لاگے مارا جیا، آفریں آفریں، میرے رشک قمر اور اس جیسے بہت سے گیت فضا میں گونجتے رہے۔ اس موقع پر استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ 2019 انکے لیے بہت شاندار رہا۔ مختلف ممالک میں کامیاب شوز کیے اور آکسفورڈ یونیورسٹی  نے انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔