Saturday, April 27, 2024

استاد دامن کی آج 35ویں برسی منائی جا رہی ہے

استاد دامن کی آج 35ویں برسی منائی جا رہی ہے
December 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پنجابی شاعری کا انقلاب برپا کرنے والے حق گو استاد دامن  کی آج 35 ویں  برسی ہے ،اتفاق یہ ہےکہ ان کی تاریخ وفات ان کی تاریخ پیدائش سے ایک دن پہلے کی ہے ۔ پنجابی شاعری کے ماتھے کا جھومر اُستاد دامن 4 دسمبر 1911 کو لاہورمیں پیدا ہوئے ، استاد دامن کا اصل نام چراغ دین  تھا، وہ استاد ہمدم کے شاگرتھے اسی مناسبت سےاپناتخلص رکھا۔  دیو سماج اسکول باغبانپورہ سے میٹرک کیا اوریہیں سے شاعری شروع کی  ، وہ 1947 میں تقسیم کے وقت آزادی کی تحریک کے جلسوں یں نظمیں پڑھتے رہے۔ استاددامن مزدوروں،کسانوں،غریبوں اورمظلوموں کے شاعرتھے اورانہیں کے حقوق کی آواز بلندکی ، ساری زندگی کسمپرسی کی حالت میں گزار دی،مرتے دم تک اپنے وطن کی محبت کے گیت گاتے رہے۔ استاد دامن  کم سن بیٹے اور بیوی کی موت سے ایسے دکھی ہوئے کہ 1949 میں بادشاہی مسجدکے مغرب کی طرف حجرے میں ڈیرہ لگالیا ، اسی حجرے جہاں مادھولعل حسینؒ بھی مقیم رہے۔ استاد دامن تین دسمبر 1984 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جاملےاورمادھولعل حسین کے پہلومیں آسودہ خاک ہوئے۔