Sunday, May 12, 2024

استاد بڑے غلام علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 51 برس بیت گئے ‏

استاد بڑے غلام علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 51 برس بیت گئے ‏
April 23, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) برصغیر پاک و ہند میں کلاسیکی موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد بڑے غلام علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 51 برس بیت گئے۔

دیو مالائی شخصیت کے مالک استاد بڑے غلام علی خان  کا گلوکاری چھ سال کی عمرسے شروع ہونے والا عشق 66 برس تک جاری رہا۔

استاد بڑے غلام علی دواپریل 1902 میں قصورمیں پیداہوئے ، آپ کے والد علی بخش کا تعلق ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کے پٹیالہ گھرانے سے تھا۔

انہوں نے ہندوستانی کلاسیکی گلوکاری کونئےاسلوب سے آشنا کیا۔

تقسیم ہند کے بعد وہ ہندوستان چلے گئے جہاں فلم مغلِ اعظم کیلئے ان کےدوگانےبےحدمقبول ہوئے۔

ہندوستانی حکومت نے انہیں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا۔

23اپریل 1967 کو کلاسیکل میوزک کا بے تاج بادشاہ حیدر آباددکن  میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا