Friday, April 26, 2024

اسبسٹن اوگیئر نے ویلزکارریلی جیت لی

اسبسٹن اوگیئر نے ویلزکارریلی جیت لی
October 8, 2018
ویلز( 92 نیوز) دفاعی چیمپئن اسبسٹن اوگیئر نے ویلز کارریلی جیت لی ،فرنچ ڈرائیور نے عمدہ پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،فن لینڈکے لاٹوالہ دوسرے نمبر پر رہے ۔ ایکشن سے بھرپور ویلز کارریلی اختتام پذیر  ہو گئی ، ماہر ڈرائیور ز کی شرکت نے ایونٹ کو چار چاند لگادیے ۔ چمچماتی  اور دھول اڑاتی گاڑیاں دیکھنے والوں کے دل موہتی رہیں جب کہ ڈرائیورز نے بازی لے جانے کے لیے  سرڈھر کی بازی لگا دی۔ شائقین نے بھی شرکا کی کارکردگی کو خوب سراہا ،دفاعی چیمپئن اسبسٹن اوگیئر نے کمال مہارت دکھائی ۔فرنچ ڈرائیور نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر ٹائٹل پر قبضہ جما لیا ۔ فن لینڈ کے لاٹوالہ نے دوسری اور ان کے ہم وطن لاپی اساپیکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔