Friday, May 17, 2024

اسامہ شہید کیس، حکومت نے احتجاجی مظاہرین کے مطالبات منظور کر لیے

اسامہ شہید کیس، حکومت نے احتجاجی مظاہرین کے مطالبات منظور کر لیے
January 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے اسامہ شہید کیس کے حوالے سے احتجاجی مظاہرین کے مطالبات منظور کر لیے۔

ضلعی انتظامیہ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا۔ جوڈیشل انکوائری کمیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل ہو گا۔

اُسامہ کو انصاف دلانے کے لیے والدین کے ہمراہ سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کی بڑی تعداد ڈی چوک پر جمع ہوئی۔ اور تین ماہ میں کیس کا فیصلہ سنا کر قاتلوں کو سزائے موت دینے اسامہ قتل کیس کی غیرجانبدارنہ انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا سانحہ ساہیوال کی طرح اس واقعے کو چند روز میں بھولنے نہیں دیں گے۔

اس سے قبل پولیس نے اسامہ ستی کیس میں ملوث پانچ اہلکاروں کوبرطرف کر دیا۔ پولیس اہلکار مس کنڈیکٹ اور فرائض میں غفلت ثابت ہونے پر برطرف کیے گئے۔ برطرف ہونے والوں میں سب انسپکٹر افتخار، کانسٹیبل مصطفی شکیل، مدثر اور سعید شامل ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کیس کی وجہ سے تبدیل کیا گیا۔