Friday, March 29, 2024

اسامہ بن لادن کو پکڑنے میں پاکستان نے انٹیلی جنس تعاون کیا ، ترجمان دفتر خارجہ

اسامہ بن لادن کو پکڑنے میں پاکستان نے انٹیلی جنس تعاون کیا ، ترجمان دفتر خارجہ
November 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو پکڑنے میں پاکستان نے انٹیلی جنس تعاون کیا۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا  بھارتی امرتسر کے وزیراعلیٰ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارت اپنے داخلی مسائل میں پاکستان کا نام لیکر الیکشن میں فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا یمن ثالثی کا معاملہ انتہائی حساس ہے، تاہم اس پر پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان، بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ بھارت کی جانب سے مثبت جواب نہ آئے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کو کرتارپور سرحد کھولنے، مطلوبہ سہولیات دینے کیلئے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کرتارپور پر بہت جلد اچھی خبر سنائیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے  مقبوضہ کشمیر میں قتل عام، انسانیت سوز مظالم کی مذمت کی ۔  انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر اجمل قصاب کے ڈومیسائل کا معاملہ دیکھا ،  بھارت کو دہشتگردی سمیت تمام اہم اُمور پر مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں ۔ امریکی صدر کے تضحیک آمیز بیانات پر وزارت خارجہ نے کہا پاکستان نے ٹرمپ کے بیانات کے جواب کی روشنی میں ریکارڈ درستگی کیلئے ٹویٹس کیے ، بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ترجمان کا کہنا تھا انہیں سوچ سمجھ کر بولنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم کے دورہ ملائشیا کو کامیاب قرار دیا۔