Friday, March 29, 2024

اساتذہ اور ڈاکٹروں کے تبادلوں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں کا بیڑا غرق کردیا:پرویز خٹک

اساتذہ اور ڈاکٹروں کے تبادلوں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں کا بیڑا غرق کردیا:پرویز خٹک
May 10, 2015
نوشہرہ(92نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اساتذہ اور ڈاکٹروں کے تبادلوں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ،آئندہ اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تعیناتیاں ناقابل تبادلہ ہونگی ۔ نوشہرہ  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رواں برس سرکاری سکولوں میں بجلی کیلئے سولر سسٹم نصب کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سکولوں کے غیر حاضر اساتذہ اور عوام کو انصاف فراہم نہ کرنے والے پولیس افسران کو گھر بھیج دیا جائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں گراونڈ اور سپورٹس سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ رواں برس غریبوں کیلئے سستا آٹااور گھی کی فراہمی شروع کی جائے گی۔ وزیر اعلی کا کہناتھا کہ  آئندہ مالی سال سے پورے صوبے میں کسانوں کو گندم کا بیج مفت فراہم کیا جائے گا۔